کمشنرعبداللہ سنبل کی ایمرا کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

کمشنرعبداللہ سنبل کی ایمرا کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

لاہور ( جنرل رپورٹر) کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے الیکٹرانک میڈیا رپریزنٹیٹو ایسوسی ایشن (ایمرا) کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایمرا کے نو منتخب عہدیدار اپنی ذمہ داریوں کو بہ احسن طریقے سرانجام دیں گے۔ کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے ایمرا کے نو منتخب صدر عابد خان (اے آر وائی) نائب صدر ارشد چودھری (ایکسپریس ٹی وی)، سیکرٹری آصف بٹ (اب تک)، خزانچی عبدالرحمن (وقت)، جوائنٹ سیکرٹری ثانیہ چودھری (92)، سیکرٹری انفارمیشن عباس نقوی (ڈان) و گورننگ باڈی شیراز حسنات (ڈان)، عدنان شیخ (کیپیٹل)، اسرار خان (دنیا)، مدثر قدیر (ریڈیو پاکستان)، خواجہ شاہد (پی ٹی وی)، ذمل خان(خیبر)، طارق محمود (آج) کو مبارک دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1