عوامی رکشہ یونین پسے ہوئے طبقے کی سب سے منظم جماعت ہے،ذکر اللہ مجاہد
لاہور(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہدنے کہاہے کہ عوامی رکشہ یونین اس پسے ہوئے طبقے کی سب سے منظم تنظیم ہے۔مفاد پرستی اور بدنیتی سے قائم ہونے والی تنظیموں کا وجودبہت جلد ختم ہو جاتا ہے، اس لئے پہلے کئی تنظیمیں بنی اور ختم ہو گئیں ان خیالات کا اظہا رانہوں نے گزشتہ روز عوامی رکشہ یونین کے مرکزی دفتر فیصل ٹاؤن کا دورہ کیاجہاں چیئرمین مجیدغور ی و دیگر عہدیداران نے ان کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔انہوں نے کہا کے کسی تنظیم کا مقصد،مشن، نیک نیتی، ایمانداری اور اللہ کا خوف رکھنے والے عہدیداران ہی پارٹیوں اور تنظیموں کا حسن ہوتے ہیں۔جومفاد پرستی سے بالا تر ہوکر عظیم مقصد کیلئے قربانیاں دیتے ہیں اس کی بہترین مثال عوامی رکشہ یونین نے قائم کی ہے۔جس کے کارکنان دن رات اپنی کمیونٹی اور معاشرے کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں ۔