پی آئی اے کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں جعلی سی وی ٹی کے ذریعے 90لاکھ کا فراڈ
لاہور(اپنے نمائندے سے) پی آئی اے کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی میں بورڈ آف ریونیو کے شعبہ سٹیمپ برانچ کی طرف سے کی جانے والی انسپکشن میں جعلی سی وی ٹی سے حکومتی خزانے کو 90لاکھ سے زائد نقصان پہنچانے کا انکشاف ہو اہے ،جس پر تاحال سوسائٹی انتظامیہ کی طرف سے کوئی ایکشن اور ریکوری نہیں کی گئی ،ممبر ٹیکسز اسد مانی کی طرف سے قائم آڈٹ ٹیم کی طر ف سے دوران انسپکشن اس غبن کے انکشاف کے بعد سب رجسٹرار اقبال ٹاؤن کی واضح ہدایات پر ابھی تک سوسائٹی انتظامیہ کی طرف سے ایک روپیہ کی ریکوری کی گئی نہ ہی سوسائٹی انتظامیہ یا ایڈمنسٹریشن کی طر ف سے کوئی مثبت پیش رفت ہو تی دیکھائی دے رہی ہے۔جعلی سی وی ٹی کے متعلق سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد سوسائٹی ممبران کی کثیر تعدا د نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے مطالبہ کیا ہے کہ بورڈ آف ریونیو کو سوسائٹی انتظامیہ اور ایڈمنسٹریشن کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لانی چاہئے تاکہ جو لوگ جعلی سی وی ٹی فراڈ کا شکار ہوے ہیں ان کو انصاف مل سکے، قبل ازیں بھی اسی سوسائٹی میں جعلی اشٹام پیپرز میں ملوث مافیا کے خلاف بھی خاموشی اختیار کر لی گئی تھی ۔دوسری طرف سوسائٹی ایڈمنسٹریٹر میاں نعیم کا کہنا ہے کہ جعلی سی وی ٹی کے متعلق تمام تر اطلاعات میرے علم میں ہیں ،جلد ہی ریکوری کر لی جائے گی،قان و ضوابط کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔