حکمران پی آئی اے کو دوبارہ پاؤں پر کھڑا نہیں کرنا چاہتے،انجینئر یاسر

حکمران پی آئی اے کو دوبارہ پاؤں پر کھڑا نہیں کرنا چاہتے،انجینئر یاسر

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ حکمران نہیں چاہتے کہ پی آئی اے کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کا موقع دیا جائے کیونکہ وہ خود اس کی تباہی کے ذمہ دار ہی۔ اپنے آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے رحم سیاسی لٹیروں نے نااہل لوگوں کو اعلیٰ عہدوں پر بٹھایا۔ پی آئی اے آج بھی دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑی ہو سکتی ہے۔

پی آئی اے کو حکمرانوں کا ذاتی مال سمجھ کر ہاتھ صاف نہیں کرنے دیں گے۔ زرداری دور میں پی آئی اے کی نجکاری غیر قانونی تھی تو اب کیوں قانونی ہو گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1