انڈونیشیا میں فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

انڈونیشیا میں فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

جکارتہ (اے پی پی) انڈونیشیا میں فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ۔ زرائع ابلاغ کے مطابق انڈونیشیا میں فضائیہ کا تربیتی طیارہ مشرقی جاوا کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا جو تکنیکی خرابی کے باعث مشرقی جاوا کے رہائشی علاقے میں جا گرا۔ حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10بجے گر کر تباہ ہوا تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مزید : عالمی منظر