روس شام میں عسکری کارروائی بند کرے، شامی اپوزیشن

روس شام میں عسکری کارروائی بند کرے، شامی اپوزیشن

الریاض(این این آئی)شامی اپوزیشن نے اپنا مطالبہ دہرایا ہے کہ روس کو شام میں جاری اپنی عسکری کارروائی فوری طور پر ترک کر دینا چاہیے، اگر عسکری کارروائی نہیں رکتی تو مذاکرات شروع کرنا مشکل ہو جائے گا، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی نواز شامی اپوزیشن گروپ کی ’اعلیٰ مذاکراتی کمیٹی‘ کے رکن منظر ماخوس نے کہا کہ دمشق حکومت کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کی خاطر روس کو شام میں فضائی کارروائی روکنا ہو گی۔ ماخوس کے مطابق اگر عسکری کارروائی نہیں رکتی تو مذاکرات شروع کرنا مشکل ہو جائے گا۔

مزید : عالمی منظر