پی آئی اے کی ہڑتال کے دوران 950 پروازیں منسوخ ہوئیں

پی آئی اے کی ہڑتال کے دوران 950 پروازیں منسوخ ہوئیں

لاہور( سپیشل رپورٹر) پی آئی اے کی 8روزہ ہڑتال کے باعث 950کے قریب پروازیں منسوخ ہوئی ہیں ۔قومی ائر لائن کے ایک ہفتہکے پانچ روز یومیہ 150فلائٹ جبکہ دو روز یومیہ 140اندرون و بیرون ملک پروازیں ہوتی ہیں ۔ہڑتال کے پہلے روز پی آئی اے کی 80کے قریب پروازیں منسوخ ہو گئی تھیں اس کے بعد3سے 6 فروری تک ایک بھی پرواز آپریٹ نہ ہو سکی 7 سے9 فروری کے دوران پی آئی اے انتظامیہ کی کوششوں سے جزوی طور پر چند پروازیں بحال ہو سکیں جن میں زیادہ تر عمرہ زائرین کو وطن لانے اور لیجانے کی پروازیں تھیں جبکہ گلگت کی پرواز کے سوا اندرون و بیرون ملک آپریشن مکمل طور پر بند رہا ۔

مزید : صفحہ اول