نقل مکانی کرنیوالے ہیرو ہیں ،بلاولبھٹو

نقل مکانی کرنیوالے ہیرو ہیں ،بلاولبھٹو

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وزیرستان سے آپریشن کیلئے نقل مکانی کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں لیکن حکومت نے ان کو دوسرے درجے کا شہری بنا دیا ہے۔ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ان لوگوں نے قوم کے وسیع مفاد کیلئے اپنے گھر چھوڑے ان کا سب کچھ پاکستان کیلئے تباہ ہو گیا لیکن حکومتی رویہ افسوسناک ہے۔حکومت ان کی واپسی کیلئے کوئی کوششیں نہیں کر رہی اور ان کو بے یارومددگار چھوڑ دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ان لوگوں کی فوری طور پر مدد کرتے ہوئے ان کی واپسی یقینی بنائی جائے اور ان کی ہر ضرورت پوری کی جائے۔

مزید : صفحہ اول