رینجرز طلب کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا،زعیم قادری

رینجرز طلب کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا،زعیم قادری

لاہور(جنرل رپورٹر) حکومت پنجاب کے ترجمان زعیم قادری نے میڈیا میں شائع اورنشر ہونے والی اس خبر کو قطعی بے بنیاد قرار دیا ہے جس میں کہاگیا تھا کہ پنجاب میں آپریشن کیلئے رینجرز طلب کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ ترجمان نے خبر کی مکمل تردید کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں آپریشن کیلئے رینجرز طلب کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیاگیا اور اس حوالے سے خبر حقائق کے مکمل طور پر منافی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پنجاب میں خصوصی طور پر تشکیل کردہ کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور پولیس کے ذریعے دہشت گرد تنظیموں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف آپریشن پہلے ہی سے بھرپور طریقے سے جاری ہے اور اس ضمن میں اب تک متعدد انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کے علاوہ سینکڑوں کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے۔

مزید : صفحہ اول