بھٹہ پر چھاپہ،2 طلبہ بازیاب،، اسٹنٹ ایجوکشن سمیت دو ہیڈ ماسٹر معطل

بھٹہ پر چھاپہ،2 طلبہ بازیاب،، اسٹنٹ ایجوکشن سمیت دو ہیڈ ماسٹر معطل

لاہور(اپنے نامہ نگارسے ) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے رائے ونڈ روڈ پر اینٹوں کے بھٹہ پر چھاپہ کے دوران دوطلبہ کے بازیاب ہونے پر محکمہ تعلیم لاہور کے اسٹنٹ ایجوکشن محمد خالدسمیت دو ہیڈ ماسٹروں کو معطل کردیاہے اور ای ڈی اوتعلیم لاہور سے باقاعد ہ انکوائری کرکے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے ای ڈی او لاہورپرویز اختر خان نے بتایاکہ اینٹوں کے بھٹوں سے بچوں کے بازیاب ہونے پر سخت کاروائی کی جائے گی اس سلسلہ میں اے ای او تعلیم صدر محمد خالد سمیت رائے ونڈکڑیال سکول کے دوہیڈ ٹیچر وں کو معطل کردیاگیاہے ۔ ای ڈی او تعلیم لاہورنے بتایا کہ لاہور کے مضافاتی علاقوں میں اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں کے بچوں کو سکول میں حاضری کویقینی بنایاجارہاہے اس سلسلہ میں روزانہ کی بیناد پر چھاپے اور چیکنگ کی جائے گی اور کوتاہی کے مرتکب پر ڈی اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز سمیت اے ای او زاور ہیڈ ماسٹروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

مزید : علاقائی