شہبازشریف کا مانانوالہ میں ٹینکر اور کار تصادم کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

شہبازشریف کا مانانوالہ میں ٹینکر اور کار تصادم کے نتیجے میں قیمتی انسانی ...

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مانانوالہ میں گیس سلنڈروں سے بھرے ٹینکر اور کار میں تصادم کے باعث خواتین اساتذہ اور معصوم طالب علموں سمیت دیگر قیمتی انسانی جانو ں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسو س کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولتیں مہیا کی جائیں۔وزیراعلیٰ نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے اورہدایت کی ہے کہ حادثے کے ذمہ دارڈرائیور کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے ۔

مزید : علاقائی