ڈی جی احتساب کمیشن خیبر پختونخوا اختیارات میں کمی پر عہدے سے مستعفی

ڈی جی احتساب کمیشن خیبر پختونخوا اختیارات میں کمی پر عہدے سے مستعفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(اے این این) خیبر پختون خوا میں احتساب کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل نے اختیارات میں کمی پر احتجاجاً عہدے سے استعفیٰ دے دیا،لیفٹیننٹ جنرل (ر) حامد خان نے عمران خان کو بھی تحفظات سے آگاہ کیا تھا،شنوائی نہ ہونے پر عہدہ چھوڑ دیا،صوبے میں احتساب کا نظام عملاً مفلوج ہو کر رہ گیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب کمیشن خیبرپختونخوا کے ڈائرکٹرجنرل لیفٹینٹ جنرل(ر)حامد خان نے عہدے سے استعفی دیدیاہے۔انھوں نمے یہ استعفیٰ انسداد بدعنوانی کے قانون میں ترمیم اور احتساب کمیشن کے اختیارات میں کمی کے باعث احتجاجاً دیا ہے۔ حامد خان نے چند روز قبل صوبائی اسمبلی میں احتساب کمیشن کے اختیارات میں کمی کے حوالے سے بل منظور ہونے پر عمران خان کوتحریری طورپر تحفظات سے آگا ہ بھی کیاتھا اور موقف اختیار کیا تھا کہ احتساب کا نظام صوبائی انتظامیہ کے ماتحت کرنے سے صوبے میں کرپشن کو فروغ ملے گا اور احتساب کمیشن کام نہیں کر سے گا۔حامد خان نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے نام خط لکھا تھا جس کی کاپی عمران خان کو بھی ارسال کی گئی تھی تاہم شنوائی نہ ہونے پر اب انھوں نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔حامد خان احتساب کمیشن کے پہلے ڈی جی تعینات کیے گئے تھے ۔یہ وہی احتساب کمیشن ہے جس کی مثال عمران خان اپنے جلسوں میں دیا کرتے تھے۔حامد خان کے استعفے کے بعد صوبے میں احتساب کا نظام عملاً مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -