پی آئی سی کے میڈیکل سٹور میں مہنگی ادویات کی فروخت کیخلاف درخواست نمٹا دی گئی،متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایات

پی آئی سی کے میڈیکل سٹور میں مہنگی ادویات کی فروخت کیخلاف درخواست نمٹا دی ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہورہائیکورٹ نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں قائم میڈیکل سٹورمیں مہنگی ادویات فروخت کرنے کے خلاف دائردرخواست نمٹاتے ہوئے درخواست گزاراپوزیشن لیڈرمیاں محمد محمودالرشید کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔درخواست میں موقف اختیارکیاگیا تھا کہ پی آئی سی میں 2014ء سے ڈیسنٹ میڈیکل سٹورکو ٹھیکہ دیاجارہا ہے۔ میڈیکل سٹورشرائط کے برعکس مریضوں کومہنگی ادویات فروخت کررہا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ پی آئی سی میں ڈیسنٹ میڈیکل سٹورکا ٹھیکہ منسوخ کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لئے جوڈیشل انکوائری کرنے کاحکم دیا جائے۔ عدالت میں سرکاری وکیل نے کہا کہ درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔ لاہورہائیکورٹ میں براہ راست دائرکی گئی پٹیشن قابل سماعت نہیں۔ سرکاری وکیل نے درخواست ناقابل سماعت قراردے کرمسترد کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے بارے پہلے فیصلہ محفوظ کیااوربعد میں درخواست نمٹاتے ہوئے درخواست گزارکومتعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔

مزید : علاقائی