ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عاصمہ حامد پنجاب حکومت کہ رابطہ کار مقرر

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عاصمہ حامد پنجاب حکومت کہ رابطہ کار مقرر

لاہور(نامہ نگارخصوصی)ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدہ سے نوید رسول مرزا کے استعفیٰ کے 19دن بعد حکومت پنجاب نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عاصمہ حامد کو رابطہ کار مقرر کردیا ہے جو وزیراعلیٰ کے ساتھ اور وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ہونے والے اجلاسوں میں ایڈووکیٹ جنرل آفس کی نمائندگی کریں گی ۔عاصمہ حامد ممتاز قانون دان اور سابق وفاقی وزیر شاہد حامد کی صاحبزادی ہیں ،علاوہ ازیں سیکرٹری قانون کی طرف سے ایک دوسرا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے جس میں تمام سرکاری محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ جن معاملات میں ایڈووکیٹ جنرل کی ضرورت ہو اس کے لئے محکمے سیکرٹر ی قانون سے رابطہ کریں گے ۔ایڈووکیٹ جنرل کا عہدہ 22جنوری سے خالی ہے اور ہائی کورٹ کے ایک فیصلے کی روشنی میں ایک ماہ کے اندر نئے ایڈووکیٹ جنرل کا تقررضروری ہے تاہم تاحال نئے ایڈووکیٹ جنرل کا تقرر نہیں ہوسکا ہے اور عدالتی فیصلے کی روشنی میں 21فروری کویہ ڈیڈ لائن ختم ہورہی ہے ۔

مزید : علاقائی