لیگی ایم پی اے ارشاد احمد کی نااہلی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لیگی ایم پی اے ارشاد احمد کی نااہلی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)وہاڑی سے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ارشاد احمد کی نااہلی کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔یہ درخواست وہاڑی کے فضل الرحمن نے شہزاد شوکت ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایم پی اے ارشاد احمد کی پنجاب یونیورسٹی سے حاصل کردہ بی اے کی ڈگری جعلی ہے، جعلی ڈگری کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لینے پر ارشاد احمد آرٹیکل 63،62 پر پورا نہیں اترتے، درخواست گزار نے لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی ہے کہ مسلم لیگ (ن)کے ایم پی اے ارشاد احمد کو نااہل قرار دینے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -