فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے دسترخوانوں سے ہزاروں لوگ مستفید ہورہے ہیں،ترجمان

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے دسترخوانوں سے ہزاروں لوگ مستفید ہورہے ہیں،ترجمان

لاہور (نمائندہ خصوصی ) جماعۃ الدعوۃ کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی طرف سے لاہور میں قائم دسترخوانوں سے ماہانہ پندرہ ہزار لوگ مستفید ہورہے ہیں۔ترجمان ،جنرل ہسپتال اور جناح ہسپتال میں قائم دسترخوانوں میں کھانے کا وسیع انتظام کیا جاتا ہے۔ ان دسترخوانوں پر ضرورت مند،مزدور اور دوسرے شہروں سے آنے والے مریض اور ان کے لواحقین کھانا کھاتے ہیں ۔فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے امدادی رضا کار خود لوگوں کو باعزت طریقے سے کھانا کھلاتے ہیں اور مریضوں کی عیادت کے علاوہ ادویات وغیرہ بھی لا کر دیتے ہیں۔۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن لاہور کے مسؤل محمد زبیرنے کہا ہے کہ فری دسترخوانوں پر عوام کی طرف سے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کو بہت زیادہ پذیرائی مل رہی ہے۔

اور ہم اس سلسلہ کو مزید وسعت دے رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق اور نادار لوگ اس سہولت سے مستفید ہوسکیں ۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کے لواحقین اور دور دراز کے علاقوں سے آنے والے لوگ ایف آئی ایف کے دسترخوانوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔فلاح انسانیت فاؤنڈیشن عوامی خدمت کے منصوبہ جات کو مخیر حضرات کے تعاون سے نہ صرف جاری رکھے گی بلکہ بڑھائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4