اپوزیشن جماعتیں اورنج ٹرین منصوبہ پر سیاست چمکا رہی ہیں،اکمل خان باری

اپوزیشن جماعتیں اورنج ٹرین منصوبہ پر سیاست چمکا رہی ہیں،اکمل خان باری

لاہور( پ ر) مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما اکمل خان باری نے کہا ہے کہ اورنج لائن ٹرین عوامی منصوبہ ہے،اپوزیشن جماعتیں سیاست چمکانے میں مصروف ہے،پنجاب حکومت کے تمام منصوبے کرپشن سے پاک ہیں،پی آئی اے ملازمین کے جائز مطالبات حکومت پورے کرے گی، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف انتشار پھیلانے کے ایجنڈے پر کام کررہی ہیں۔

،حکومت پی آئی اے بحران پر جلد قابو پا لے گی،پاکستان میں دھرناسیاست شروع کرنے والے قومی اداروں کو بھی دھرنوں کی سیاست سیکھا رہے ہیں، ماضی کے حکمرانوں نے قومی اداروں کی تباہی میں اہم کردار ادا کیا،جو ادارے پاکستان کی پہچان تھے ان میں من پسند لوگوں کو بھرتی کیا گیا،ان اداروں کو پرائیو یٹ کرنے سے ہی حالات بہتر ہونگے،انہوں نے مزید کہا پاکستان کی ترقی کے دشمن ہڑتالوں کا کلچر عام کررہے ہیں،پی آئی اے ،واپڈا اور سٹیل مل کی تباہی کے ذمہ دار ماضی کے حکمران ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4