صحت کی سہولتیں باہم پہنچانا ریاست کی اہم ذمے داری ہے،نصیر احمد
لاہور(پ ر)پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے نائب صدر میاں محمد راشد کی رہائش گاہ پر پی پی 137 کے کارکنان اور عہدیداران کو استقبالیہ دیا گیا۔ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے صدر نصیر احمد ، شیخ علی سعید، میاں راشد، رفاقت واھلہ، رانا عبد الرحمن ، جمیل قادری نے کہا کہ صحت کی سہولتیں باہم پہنچانا ریاست کی ذمہ داری ہے ، جمہوریت میں اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنا جمہوری حق ہے، تبدیلی کے دعویدار اور جمہوریت کے نام نہاد علمبردار محکموں پر لازمی سروس ایکٹ کا نفاذ کر کے جمہوریت کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں
خیبر پختون خواہ میں تحریک انصاف کی نا اہلی کی وجہ سے پولیس سے لے کر تمام ادارے مفلوج ہو چکے ہیں پولیس دہشت گردی اور جرائم پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے بھتہ نہ دینے پر پشاور کے نامور تاجر کو دن دیہاڑے قتل کر دیا جاتا ہے۔ پولیس سکولوں اور عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تحریک انصاف کی حکومت غریبوں سے صحت کی سہولتیں چھیننے سے باز رہے محکمہ صحت کو فنڈز اور ادویات مہیا کی جائیں ان پر چیک اینڈ بیلنس کے ذریعے کارکردگی کو بہتر بنایا جائے ڈاکٹروں کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کی جائیں اور لازمی سروس ایکٹ کو ختم کیا جائے۔