حکمران ڈنڈے سے اپنے مذموم ایجنڈے کی تکمیل نہیں کرسکتے، اشرف بھٹی

حکمران ڈنڈے سے اپنے مذموم ایجنڈے کی تکمیل نہیں کرسکتے، اشرف بھٹی

لاہور(پ ر)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکمران ڈنڈے سے اپنے مذموم ایجنڈے کی تکمیل نہیں کرسکتے ۔شہریوں کیخلاف طاقت کے استعمال کانتیجہ ریاست اورحکومت کی کمزوری کی صورت میں برآمدہوگا۔سکیورٹی فورسزدہشت گردوں کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں جبکہ حکمرانوں نے مزدورطبقہ کے ساتھ محاذ آرائی شروع کردی ہے ۔وہ قینچی امرسدھومیں ایک ورکرزکنونشن سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ سرکاری اہلکاروں ، ہنرمندوں ،مزدوروں اورکسانوں کوکواپنے جائزمطالبات کیلئے احتجاجی مظاہروں پرمجبور نہ کیا جائے ۔اگرحکمرانوں کیلئے عوام کی بات سننااورسمجھنادشوارنہ ہوتا تونابیناؤں سے عام لوگ اس وقت شاہراہوں پرنہ ہوتے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہردورمیں پاکستان کے ہنرمندوں ،مزدوروں اورکسانوں کے حقوق کی بازیابی کیلئے اپناکلیدی کرداراداکیا ہے۔

ہماری جماعت حکومت میں ہویااپوزیشن میں ہم نے کبھی مزدورطبقات سے منہ موڑاہے اورنہ آئندہ موڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ شریف برادران کے مشیر انتہائی نااہل ہیں ،ان کے ہوتے ہوئے وفاق اورپنجاب میں مسلم لیگ (ن)کی کمزورحکومت بندگلی سے باہر نہیں نکل سکتی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4