صوفی اطہر القادری ؒ کا عرس مبارک 13 فروری کو ہوگا

صوفی اطہر القادری ؒ کا عرس مبارک 13 فروری کو ہوگا

لاہور( پ ر) پیر صوفی اطہر القادری ؒ کا دوسرا سالانہ عرس مبارک 13 فروری 2016بروز ہفتہ بعد نماز مغرب دربار بابا پیر مدرسہ شاہ پور کانجرہ ملتان روڈ میں ہو گا۔جس کی صدارت صاحبزادہ پیر معاذالمصطفےٰ قادری سجادہ نشیںآستانہ عالیہ قادریہ شاہ پور شریف فرمائیں گے۔ اس موقع پرمنعقدہ محفل سے صاحبزادہ تسلیم رضا قادری آف بریلی شریف انڈیا،علامہ پیر زادہ رضا ثاقب مصطفائی آف گوجرانوالہ ، ڈاکٹر رضوان احمد نقشبندی آف کراچی و دیگر علماء کرام خطاب فرمائیں۔محفل آخر میں صاحبزادہ المصطفےٰ دعا کروائیں گے اور لنگر تقسیم کیا جائیگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4