ڈسٹرکٹ وسیشن جج لاہور نے قتل کے دو مجرموں کے بلیک وارنٹ جاری کردیئے

ڈسٹرکٹ وسیشن جج لاہور نے قتل کے دو مجرموں کے بلیک وارنٹ جاری کردیئے

لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ وسیشن جج لاہور نے قتل کے دو مجرموں کے بلیک وارنٹ جاری کردیئے ہیں اور دونوں مجرموں کو 17فروری پھانسی دی جائے گی۔سیشن جج دونوں مجرموں پرشمیم اور طلعت کو قتل کر نے کے الزام میں 2001ء میں تھانہ شمالی چھاونی نے مقدمہ درج کیاتھا۔ ایڈیشنل سیشن جج نے 2009ء کو جرم ثابت ہونے پر دو ملزموں کو پھانسی کی سزا سنائی۔

پہلے عدالت عالیہ اور بعد میں سپریم کورٹ نے دونوں مجرموں کی سزا کے خلاف اپیلیں مسترد کردیں۔ صدر مملکت نے بھی مجرموں کی سزا موت کے خلاف رحم کی اپیلیں خارج کردیں، وسیشن جج لاہور نے مجرموں کی اپیلیں مسترد ہونے پر بلیک وارنٹ جاری کردیئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4