کمپنی فراڈ کیس کے مرکزی ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں سات روز کی توسیع

کمپنی فراڈ کیس کے مرکزی ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں سات روز کی توسیع

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے علی عثمان سٹاک بروکریج کمپنی فراڈ کیس کے مرکزی ملزم عثمان سعید کے جوڈیشل ریمانڈ میں سات روز کی توسیع کر دی۔احتساب عدالت کے ایڈمن جج عبدالستار نے کیس کی سماعت کی، جیل حکام نا قاسم ضیاء کے شریک ملزم عثمان سعید کو عدالت میں پیش کیا گیا، عثمانیہ سعید نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ نیب حکام کو پلی بارگیننگ کی درخواست دے رکھی ہے، کرپشن سی حاصل کیے گئے دوکروڑ 45لاکھ روپے واپس ادا کرنے کو تیار ہوں، تیار ہوں، درخواست چیئرمین نیب کے پاس زیر التوا ہے، جس پر عدالت نے عثمان سعید کے جوڈیشل ریمانڈ میں سات روز کی توسیع کر دی، ذرائع کے مطابق علی عثمان سٹاک بروکریج کمپنی فراڈ کیس میں قاسم ضیاء نے کرپشن کا اعتراف کرتے ہوئے نیب کو دوکروڑ دو لاکھ روپے واپس دینے کی درخواست دی تھی، جسے منظور کر لیا گیا تھا، قاسم ضیاء دوکروڑ دو لاکھ روپے میں سے قاسم ضیاء ایک کروڑ اکتالیس لاکھ روپے نیب میں جمع کروا چکے ہیں۔

رقم کی رضاکارانہ واپسی کے معاہدے کے تحت قاسم ضیاء نے باقی اکسٹھ لاکھ روپے رواں ماہ میں جمع کروانے ہیں،

مزید : میٹروپولیٹن 4