،حکمران ملکی پیسہ لوٹ کر بیرون ملک منتقل کررہے ہیں،جمیل ملک

،حکمران ملکی پیسہ لوٹ کر بیرون ملک منتقل کررہے ہیں،جمیل ملک

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل ملک نے کہا ہے کہ جس ملک کے وزیراعظم کا بیٹا700کروڑ مالیت کے گھر میں رہ رہا ہواس سے غریبوں کی بہتری کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے ،براسراقتدار خاندان نے پورا ملک کنگال کردیاپھر بھی انکاپیٹ بھرنے کا نام نہیں لے رہا، ایک بیان میں انہوں نے کہا حکومتی عہدیداران ،وزرا اور اراکین اسمبلی کی کرپشن ،لوٹ ماراور بدعنوانی نے قومی اداروں کا بھرکس نکال دیا جس سے جمہوریت آج خون کے آنسو بہا رہی ہے،حکمران ملکی پیسہ لوٹ کر بیرون ملک منتقل کررہے ہیں۔،ملکی تاریخ میں اسحاق ڈار سے زیادہ کرپٹ وزیر خزانہ شاید ہی کبھی آیا ہو، غیر ملکی قرضہ جات اس قدر بڑھ گئے ہیں کہ کوئی آنیوالی حکومت بھی ملک کو قرضوں کے جنجال سے نجات نہیں دلا سکے گی،وزیراعظم کے بیٹے یورپ میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، نواز شریف قوم کو بتائیں کہ انکاصاحبزادہ700کروڑ روپے کے گھر میں کیسے رہا ہے ۔

یہ پیسہ کہاں سے آیا ، ملک کے اہم سیاستدانوں نے الیکشن کمیشن کوکبھی بھی اپنے صحیح اثاثے ظاہر نہیں کئے، اگر ان لوگوں کے خلاف اثاثے چھپانے کے الزم میں ہی کاروائی ہوجاتی تویقینااچھے لوگوں کو آگے آنے کا موقع مل جاتا ،نیب اور دیگر احتساب ادارے بھی حکمرانوں کی لونڈی بنے ہوئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4