ریس کورس انویسٹی گیشن پولیس ہتھکڑیوں کی جگہ رسیاں استعمال کرنے لگی
لاہور(وقائع نگار)انویسٹی گیشن پولیس کے پاس ہتھکڑیوں کی قلت ،باٹا پور اور مناواں پولیس کے بعد ریس کورس انویسٹی گیشن پولیس بھی ہتھکڑیوں کی جگہ رسیاں استعمال کرنے لگی۔قانون کے مطابق پولیس ملزمان کو رسیوں سے باندھ کر عدالت میں پیش نہیں کرسکتی، تاہم لاہور پولیس کا انویسٹی گیشن ونگ مسلسل اس قانون کی خلاف ورزی کررہاہے۔اس سے قبل باٹا پور اور مناواں پولیس بھی ملزمان کو رسیوں سے باندھ کر کینٹ کچہری میں پیش کرچکی ہے جبکہ ریس کورس انویسٹی گیشن پولیس بھی اب ہتھکڑیوں کی جگہ رسیاں استعمال کرنے لگی ہے۔ ریس کورس پولیس نے گذشتہ روزملزمان کو عدالت میں پیش کیا تو ہتھکڑیوں کی بجائے ان کے ہاتھ رسیوں سے باندھ رکھے تھے۔ پو لیس اہلکا ر نے نا م نہ ظا ہر کر نے کی شرط پر بتا یا کہ دو سال سے انویسٹی گیشن ونگ کو ہتھکڑیوں کی قلت ہے، اکثر تھا نو ں میں ہتھکڑیا ں زنگ آلو د یا ٹوٹ چکی ہیں ۔اعلیٰ حکام کو اس با ت سے متعد د با ر آ گا ہ کیا گیا لیکن نئی ہتھکڑیا ں ابھی تک فرا ہم نہیں جا سکیں جس کے باعث اکثر ملزما ن کو رسیوں سے باندھ کر عدا لت لے جا تے ہو ئے ملزم کے فرا ر ہو نے کے چا نس ہو تے ہیں،اگرچہ ابھی تک فرار ہو نے کا واقعہ پیش نہیں آ یا لیکن ایسا واقعہ رو نما بھی ہو سکتا ہے ۔