شاہدرہ ٹاؤن ، نومولودبچے کی لاش برآمد، مردہ خانہ میں بھجوا دی گئی

شاہدرہ ٹاؤن ، نومولودبچے کی لاش برآمد، مردہ خانہ میں بھجوا دی گئی

لاہور(وقائع نگار) شاہدرہ ٹاؤن سے نومولودبچے کی لاش برآمد، پولیس نے لاش کو مردہ خانہ میں بھجوا دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن دریائے راوی کے کنارے سے نومولود کی لاش دیکھ کر راہ گیروں نے پولیس کو اطلاع دی۔ لاش کی شناخت نہ ہونے پرپولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں منتقل کردیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد اپنا گناہ چھپانے کے لیے نومولود بچے کو رات کی تاریکی میں دریا کے کنارے پھینک کر فرار ہو گئے ہیں ۔ پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، فرانزک رپورٹ سامنے آنے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

مزید : علاقائی