پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کا پوسٹ مارٹم مکمل ورثانے لاشیں وسول نہیں کیں

پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کا پوسٹ مارٹم مکمل ورثانے لاشیں وسول ...
 پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کا پوسٹ مارٹم مکمل ورثانے لاشیں وسول نہیں کیں

  

 لا ہور (وقائع نگار) سی آ ئی اے نو اں کو ٹ پو لیس کی جانب سے فرضی مقابلے کے بعد موت کے گھاٹ اتار نے والے ڈاکوؤں کاپوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا،تاحال ورثا کی جانب سے لاشوں کو وصول نہیں کیا گیا۔ سی آئی اے پولیس نے ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکوؤں کے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ دونوں ملزمان اوکاڑہ، ساہیوال، فیصل آباد اور لاہور میں درجنوں ڈکیتیوں کی وارداتوں اور جیل وین پر حملہ کرکے ساتھی کو چھڑانے اور پولیس والوں کو زخمی کرنے کے مقدمات میں ملوث تھے۔ جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان پولیس نے ایک ماہ قبل ہی گرفتار کرلئے تھے۔ ۔ اس مبینہ مقابلہ کے حوالے سے ڈی ایس پی سی آئی اے نواں کوٹ انور سعید کنگرا کا کہنا تھاکہ یہ مقابلہ اصلی تھا اور ڈاکوؤں کے تصاویر سمیت کوائف اور جرائم کا ڈیٹا ہمارے پاس محفوظ ہے۔ ہلاکت پر ان کے چہرے کی تصدیق ڈیٹا سے کروالی جاتی ہے اس لئے اب ڈاکوؤں کی شناخت کرنے میں آسانی ہوگئی ہے اور ان کے جرائم ریکارڈ کے متعلق بھی معلومات ملی ہیں۔

مزید : علاقائی