پنجاب، 574 ٹریفک حادثات میں 12 افراد جاں بحق، 478 شدید زخمی

پنجاب، 574 ٹریفک حادثات میں 12 افراد جاں بحق، 478 شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز574ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں478افرادشدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جبکہ214افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران12افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 246 ڈرائیور،17کم عمرڈرائیور،366 مسافراور92پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ101ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت87 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد51حادثات میں62متاثرین کے ساتھ دوسرے اورراولپنڈی 29 حادثات میں34متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل704متاثرین میں 570مرد اور134خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں453موٹر سائیکلز،88آٹو رکشے،60موٹر کاریں،34مسافربسیں،20ٹرک اور82دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -