پی آئی اے کا ملکی و غیر ملکی کرایوں میں کمی کا اعلان

پی آئی اے کا ملکی و غیر ملکی کرایوں میں کمی کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( سپیشل رپورٹر) قومی ائیرلائن پی آئی اے نے ملکی و غیر ملکی کرایوں میں کمی کردی ہے عمرہ زائرین کے بھی کرایوں میں خصوصی کمی کی گئی ہے پی آئی اے ترجمان کے مطابق کرایوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا کراچی سے اسلام آباد اور لاہور کا ریٹرن ٹکٹ 7500روپے سے شروع ہو گا عمرہ کے لئے لاہور اسلام آباد سے ٹکٹ 54500روپے جبکہ کراچی سے 44500روپے کا ہو گا ۔