رضا ربانی ، عبدالغفور حیدری ظفرالحق،اعتزاز احسن کا ننکانہ ٹریفک حادثے پر اظہا ر افسوس
اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر)ء چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی و ڈپٹی چیئر مین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے ننکانہ صاحب میں ٹینکر اور کار تصادم کے باعث10 بچوں سمیت 15 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے انہوں نے حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا ۔ سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق اور قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے بھی ننکانہ صاحب ٹریفک حادثے پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔