وگھ کے سرکاری ہائی سکول سکیورٹی سے محروم،طلباء ،استاد خوف میں مبتلا

وگھ کے سرکاری ہائی سکول سکیورٹی سے محروم،طلباء ،استاد خوف میں مبتلا

جہلم (بیورورپورٹ)وگھ کے سرکاری ہائی سکول سکیورٹی سے محروم طلباء وطالبات اور استاد خوف کے سائے میں بیٹھنے پر مجبور اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق جہلم کا نواحی علاقہ وگھ جو کہ پہاڑوں کے قریب ہے اس کے بوائزاور گرلز ہائی سکول میں سکیورٹی کا کوئی انتظام نہیں سکولوں کے نائب قاصدوں سے سکیورٹی گارڈ زسمیت دیگر بے شمار کام لیے جاتے ہیں سکیورٹی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے سکولوں میں پڑھنے والے سینکڑوں طلباء وطالبات اور تعلیم دینے والے ٹیچر روزانہ خوف اور دہشت میں دن گزارنے پر مجبور ہیں اور اعلیٰ حکام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ نوٹس لے کر فوری سکولوں کو سکیورٹی فراہم کریں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر