گورنمنٹ کالج کوئٹہ کے طلباء کا اساتذہ کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤ س کا دورہ

گورنمنٹ کالج کوئٹہ کے طلباء کا اساتذہ کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤ س کا دورہ

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ کالج کوئٹہ کے طلباء نے اپنے اساتذہ کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤ س کا دورہ کیا اور ایوان بالاء کے اجلاس کی کارروائی دیکھی۔ ایوان بالاء کے اعلیٰ حکام نے وفد کا استقبال کیا اور سینیٹ کی مجموعی کارکردگی ، کام کے طریقہ کارکے علاوہ سینیٹ کی اہمیت کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا ۔اساتذہ اور طلباء نے سینیٹ سیکرٹریٹ کے تعاون اور مہمان نواز ی پر خصوصی شکریہ ادا کیا اور اپنے اس مطالعاتی دورے کو انتہائی مفید قرار دیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر