پیپلزپارٹی کا مردم شماری پرآل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی نے مردم شماری پرآل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔آل پارٹیز کانفرنس میں مردم شماری کے حوالے سے غور خوض اورطریقہ کار کا جائزہ لیا جائے گا ۔آل پارٹیز کانفرنس میں مردم شماری پر مشترکہ موقف اختیار کیا جائے گا ۔پیپلزپارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ کا اعلان جلد کردیا جائے گا جبکہ کانفرنس صوبے میں ضلعی سطح پر بلائی جائے گی ۔