14 فروری کو سفاری پارک سے نیپا ’’عافیہ رہائی واک‘‘ہوگی

14 فروری کو سفاری پارک سے نیپا ’’عافیہ رہائی واک‘‘ہوگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کیلئے 14فروری، بروز اتوار سہہ پہر تین بجے سفاری پارک سے نیپا ’’عافیہ رہائی واک ‘‘ کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ عافیہ موومنٹ میڈیا انفارمیشن سیل سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عافیہ رہائی واک میں شہر کے سماجی و سیاسی رہنما ، سول سوسائٹی کے ارکان اور شہری شرکت کریں گے ۔ اس سلسلے میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔ علمائے کرام، مختلف سماجی، سیاسی و انسانی حقوق کے رہنماؤں، صحافیوں،اساتذہ اور سول سوسائٹی کے اراکین کو دعوت نامے ارسال کئے جارہے ہیں ۔ شہریوں میں ہینڈز بل تقسیم کئے جارہے ہیں اور شہر کے مختلف مقامات پر بینرز بھی آویزاں کر دیئے گئے ہیں ۔عافیہ رہائی واک کا مقصد جمہوریت کے دعویدار حکمرانوں تک یہ پیغام پہنچانا ہے کہ جمہور عافیہ کی وطن واپسی کے معاملے پر متفق ہے اور ان کی بے گناہی کی بنیاد پر ملکی اورعالمی سطح پر سول سوسائٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی فوری رہائی اور وطن واپسی کا مطالبہ کررہی ہے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر