قومی اداروں کی نجکاری کا عمل ختم کیا جائے،پیپلزلیبر بیورو

قومی اداروں کی نجکاری کا عمل ختم کیا جائے،پیپلزلیبر بیورو

لاڑکانہ(اسٹاف رپورٹر) لاڑکانہ میں پیپلز لیبر بیورو ضلع کی جانب سے واپڈا، ریلوے، نیشنل بینک، اسٹیٹ لائف اور خاص طور پر پی آئی اے کی نجکاری اور ملازمین پر لاگو قانون کے خلاف پریس کلب کے سامنے جاوید منگی، انعام علی ابڑو اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا گیا۔ اس موقعے پر رہنماؤں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قومی اداروں کو مضبوط کیا اور محنت کشوں کو ان کے حقوق دیئے لیکن موجودہ وفاقی حکومت مزدور دشمن پالیسیاں بناکر محنت کشوں کو بے روزگار کرنے کی کوشش کررہی ہے جس عمل کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ مظاہرین نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ قومی اداروں کی نجکاری کا عمل روک کر ان پر لاگو قانون کو فوری طور پر ختم کیا جائے بصورت دیگر احتجاجی تحریک کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید : کراچی صفحہ آخر