ملک خدا بخش فیڈریشن کی مجلس قائمہ برائے بیرونی سرمایہ کاری کے چیئرمین مقرر

ملک خدا بخش فیڈریشن کی مجلس قائمہ برائے بیرونی سرمایہ کاری کے چیئرمین مقرر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالرؤفعالم نے معروف بزنس میں اور چیئرمین ملک گروپ آف انڈسٹری ملک خدا بخش کو ایف پی سی سی آئی کی مجلس قائمہ برائے بیرونی سرمایہ کاری کا 2016 کیلئے چیئرمین مقرر کیا ہے۔ ملک خدا بخش پیٹرولیم انڈسٹری کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور گزشتہ 5سالوں سے ایف پی سی سی آئی کی پیٹرولیم۔ایل پی جی اور بیرونی سرمایہ کاری کمپنیوں کے چیئرمین بھی رہے ہیں ۔ انہوں نے صدر ایف پی سی سی آئی عبدالرؤف عالم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پورے خلوص اور تندہی کے ساتھ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تمام مؤثر اقدامات کریں گے اور فیڈریشن چیمبر کے مقاصد کے حصول کیلئے بھرپور کوشش کریں گے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر