صوبائی وزیر مشتاق غنی کی سربراہی میں قائمہ سائیٹ وزٹ کمیٹی کا اجلاس

صوبائی وزیر مشتاق غنی کی سربراہی میں قائمہ سائیٹ وزٹ کمیٹی کا اجلاس

کرک)بیورورپورٹ) صوبائی وزیر مشتاق غنی کی سربراہی میں قائمہ سائیٹ وزٹ کمیٹی نے یونیورسٹی عمارت کی تعمیر کا معاملہ وزیراعلیٰ پر چھوڑ دیا ،بدھ کے روز خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کے مستقبل کے فیصلے کیلئے سائیٹس کے وزٹ کیلئے کرک کا دورہ کرنیوالے صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق غنی، وزیر قانون امتیاز قریشی اور چیف پلاننگ آفیسر ہائر ایجوکیشن زمان خٹک نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ابراہیم خٹک کی موجودگی میں ان کے دفتر میں ضلعی ناظم ڈاکٹر عمر دراز خٹک ضلع کونسل میں اپوزیشن لیڈر مولانا میر زاقیم اور دیگر ڈسٹرکٹ کونسلروں سے ملاقات کی اس موقع پر ضلعی ناظم ، اپوزیشن لیڈر نے عوام کی امنگوں کی بھرپور ترجمانی کرتے ہوئے یونیورسٹی عمارت کیلئے جیل چوک کو ہر لحاظ سے موزوں ترین مقام قرار دیا جبکہ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر جان عالم ایڈووکیٹ نے جیل چوک کی بھرپور مخالفت کرتے ہوئے ٹیکنیکل کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں عمارت کو تبی خواہ میں تعمیر کرنے پر زور دیا جس پر ڈاکٹر عمر دراز خٹک، مولانا میرزاقیم اور جان عالم ایڈووکیٹ میں تو تکرار بھی ہوئی بعد ازاں کمیٹی ممبران نے سب کے ہمراہ جیل چوک، تبی خواہ اور پولی ٹیکنیک کالج تینوں سائٹس کا وزٹ کیا تاہم میڈیا کے نمائندوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر مشتاق غنی نے واضح اعلان کی بجائے بات کو گھما پھرا کر معاملہ وزیر اعلیٰ پر چھوڑنے کی بات کی البتہ اس وزٹ کو آخری وزٹ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو ٹیکنیکل کمیٹی کے فیصلے اور عوامی خواہشات سے ضرور آگاہ کریں گے کیونکہ یونیورسٹی چند افراد کیلئے نہیں نسلوں کیلئے بنتی ہے اور سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا جائیگا۔

مزید : کراچی صفحہ آخر