ہائی کورٹ سرکٹ بینچ بنوں نے چار یونین کونسلوں میں خواتین کے ووٹ کے استعمال نہ کرنے سے متعلق دائر رٹ پر فیصلہ

ہائی کورٹ سرکٹ بینچ بنوں نے چار یونین کونسلوں میں خواتین کے ووٹ کے استعمال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنوں(نمائندہ پاکستان)ہائی کورٹ سرکٹ بینچ بنوں نے چار یونین کونسلوں میں خواتین کے ووٹ کے استعمال نہ کرنے سے متعلق دائر رٹ پر فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں دیدیا پی ٹی آئی کے ضلعی نظامت کے امیدوار ملک گلباز خان کے مطابق جے یو آئی کی جانب سے ہائی کورٹ سرکٹ بینچ بنوں میں چار یونین کونسلوں کلا خیل مستی خان،مندیو،ممند خیل اوریونین کونسل کوٹی سادات میں خواتین ووت نہ ڈالنے کے سلسلے رٹ دائر کی گئی تھی کہ ان یونین کونسلوں میں خواتین ووٹ نہ دالنے کی وجہ سے ری الیکشن کرائے جائے جن پر ہائی کورٹ بنون بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے جے یو آئی کی رٹ خارج کردی ہے اور فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کے حق میں دیا ہے جس سے بونں میں پی ٹی آئی کیلئے ضلعی اور تحصیل حکومت بنانے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔