دولتالہ میں تعمیر و ترقی کے سفر کا آغاز ہو چکا ہے،قلب عباس

دولتالہ میں تعمیر و ترقی کے سفر کا آغاز ہو چکا ہے،قلب عباس

دولتالہ(نامہ نگار)دولتالہ میں تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے سفر کا آغاز ہو چکا ہے انشاء اللہ عوام نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر پورے اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص اور ممبر صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی کی قیادت میں لیگی حکومت کی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے ان خیالات کا اظہار چیئرمین یونین کونسل دولتالہ سید قلب عباس شاہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ناٹہ ،ڈونگی دولتالہ میں عنقریب ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو جائے گا متعدد منصوبہ جات پائپ لائن میں ہیں جن پر جلد کام شروع ہو جائے گا جس سے علاقہ میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر