تحریک انصاف سڑکوں پر آئی توحکومت کو گھر جانا پڑیگا‘ چو دھر ی سرور

تحریک انصاف سڑکوں پر آئی توحکومت کو گھر جانا پڑیگا‘ چو دھر ی سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی )تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چو دھر ی محمدسرور نے کہا کہ عوامی ایشوز پر اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد خارج ازامکان نہیں ‘ہر طبقہ حکمرانوں کیخلاف نفر ت کا اظہار کر رہا ہے ‘ (ن) لیگ کسی خوش فہمی کا شکار نہ رہے تحریک انصاف سڑکوں پر آئی توانکو گھر جانا ہی پڑیگا‘تحریک انصاف کے سڑکوں پر آنیکی بات پر حکمرانوں کی ٹانگیں کانپ جاتیں ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں عوام تحر یک انصاف کے ساتھ ہے‘عمران خان حق اورسچ کی بات کرتے ہیں اور تحریک انصاف کا (ن) لیگ سمیت کوئی جماعت انتخابی اور سیاسی میدان میں مقابلہ نہیں کرسکتی ‘احتجا ج کرنیوالوں کو حکمرانوں کی دھمکیاں انکے آمرانہ سوچ کی عکاسی کرتیں ہیں ۔ اپنے دفتر ایک اجلاس اور مختلف وفود سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کے ووٹوں سے نہیں الیکٹرول فراڈ سے اقتد ار میں آئے ہیں اسی وجہ سے حکمران تحر یک انصاف کے سڑکوں پرآنے سے خوفزدہ ہیں ۔
چوہدری سرور

Back to Conversion Tool