راجہ پرویز اشرف کا دور گوجرخان کا سنہری دورتھا،قاضی ظفر علی

راجہ پرویز اشرف کا دور گوجرخان کا سنہری دورتھا،قاضی ظفر علی

دولتالہ(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما قاضی ظفر علی آ ف میانہ موہڑہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو دور بلا شبہ گوجرخان کے عوام کے لیے ایک سنہری دور تھا ان کے دور اقتدار میں گوجرخان کے باسیوں کو بنیادی سہولیات فراہم ہوئیں گیس کی فراہمی ،مندرہ چکوال روڈ کی تعمیر ،گوجرخان میں پاسپورٹ آفس ،دولتالہ نادرا آفس ،رابطہ سڑکوں کی تعمیر ،سمیت متعدد اہم منصوبہ جات راجہ پرویز اشرف کا ہی کارنامہ ہیں جنہیں تاریخ ہمیشہ سنہری حروف میں لکھے گی گوجرخان کی موجودہ قیادت نے 3سالوں میں صرف اخباری بیانات کا سہارا لیکر ڈنگ ٹپاؤ پالیساں ترتیب دیں موجودہ حکومت نے اگر کہیں کوئی کام کیا ہے تو سامنے لائے پی پی4کی تمام رابطہ سڑکیں خستہ حالی کا منظر پیش کر رہی ہیں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر