گوجرخان کے نمائندے عوام کیلئے3سالوں میں کچھ نہیں کر سکے ،راجہ طاہر سلطان
دولتالہ(نامہ نگار)سابق کسان کونسلر و رہنما پی پی پی راجہ طاہر سلطان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گوجرخان کے نمائندے گوجرخان کے عوام کے لیے3سالوں میں کچھ نہیں کر سکے زبانی جمع خرچ سے لوگوں کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے سڑکوں پر پڑھے گڑھوں میں مٹی ڈال کر انہیں ترقیاتی کاموں سے منسوب کیا جا رہا ہے گوجرخان میں جتنے کام سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے دور میں ہوئے نہ اس سے پہلے کسی لیڈر نے کرائے اور نہ مستقبل میں کسی اور لیڈر سے ایسی توقع ہے راجہ پرویز اشرف اور راجہ جاوید اشرف گوجرخان کے ماتھے کا جھومر ہیں آج بھی لوگ ان کے کاموں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں