حکومت مسائل حل کرنے کیلئے تمام تر وسائل استعمال کر رہی ہے،چوہدری ظفر

حکومت مسائل حل کرنے کیلئے تمام تر وسائل استعمال کر رہی ہے،چوہدری ظفر

دولتالہ(نامہ نگار)وائس چیئرمین یونین کونسل کرنب الیاس حاجی چوہدری ظفرمحمود نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے تمام تر وسائل استعمال کر رہی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے پروگرام پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے کے تحت غربی گوجرخان میں رابطہ سڑکوں کی تعمیر سے علاقہ میں خوشحالی آئے گی انہوں نے کہا کہ پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص اور راجہ شوکت عزیز بھٹی کی کاوشوں سے علاقہ میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر