چکوال،دھمکیاں دینے والے مسلح افرادکیخلاف مقدمہ درج

چکوال،دھمکیاں دینے والے مسلح افرادکیخلاف مقدمہ درج

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم پر سٹی پولیس چکوال نے سات مسلح افراد کیخلاف گھر میں داخل ہو کر جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کر لیا۔ عصمت خان ولد مرزا خان ساکن نواب ٹاؤن نے عدالت کو درخواست دی کہ ملزمان غلام عباس ولد عبدالغفور ، حارث ولد حبیب، حبیب خان ولداختر خان اور چار دیگر نامعلوم افراد زبردستی اس کے گھر میں داخل ہوئے اور اسے جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں۔ سب انسپکٹر علی اکبر نے عدالت کے حکم پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر