کلر کہار ، دو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا

کلر کہار ، دو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)قصبہ سرکلاں تھانہ کلر کہار میں دو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا۔ محمد اشرف ولد فتح خان نے پولیس کو بتایا کہ وہ اور اس کا بھانجا توقیر ولد صفدر گھر کی طرف آرہے تھے دو نامعلوم افراد مسلح ہوکر آگئے اور اس کے بھانجے پر سیدھا فائر بانیت قتل کیا جو اس کے بائیں کندھے پر لگا جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ سب انسپکٹر محمد اکرم نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر