حکومت قومی ادارے بیچنے ، عوام سے سہولیات چھیننے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، جہانگیر ترین

حکومت قومی ادارے بیچنے ، عوام سے سہولیات چھیننے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، ...

ملتان (سٹی رپورٹر) پا کستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہا نگیر خان ترین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

ہے جبکہ اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے حکمران قومی اداروں کو بیچنے اور غریب شہری سے بنیادی سہولیات چھیننے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں بڑھتی ہوئی مہنگائی ،بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے انٹراپارٹی الیکشن میں نظریاتی کارکنوں کو فوقیت دی جائے گی کارکنوں کو چاہیئے کہ وہ آگے آئیں بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن تخت لاہور سب اچھا کا راگ الاپ رہا ہے اگر حکو مت ڈیزل کی قیمتوں میں98فیصد ٹیکس وا پس لے لیں تو کا شتکاروں کو فا ئدہ ہو گاجبکہ پٹرول کی قیمتیں عالمی منڈی کے معیار کے مطابق لاگو کی جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ظہیرالدین خان علیزئی کی رہائش گاہ پر آمد کے بعد پارٹی رہنماؤں ودیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں سے کی گئی ملا قات میں کیا اس موقع پر اسحاق خاکوانی ، ابراہیم ملیزئی، حسن علیزئی ، زاہد حسین گردیزی ، طاہر ملیزئی ،ڈسٹرکٹ بار کے صدر عظیم الحق پیر زادہ ، عرفان بابر ، خواجہ محمودالرحمن، محمد طاہر صدیقی، پپو بھارا پہلوان ، مقبول خان ، یاسر مقبول خان ،رانامنظور ودیگر بھی موجو د تھے انہوں نے مزید کہا کہ ممبرسازی مہم ملک بھر میں ایک انقلاب کی دلیل ثابت ہو گی۔ دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف کے رہنما،ٹکٹ ہولڈر پی پی 198 و امید وار ضلعی صدر بیرسٹر محمد وسیم خان بادوزئی نے گذشتہ روز پارٹی کے سابق سیکرٹری جنرل و مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی جہانگیر خان ترین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے جہانگیر خان ترین کو اپنی ممبر سازی مہم کے سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات سے تفصیلاً آگاہ کیا ۔بیرسٹر محمد وسیم خان بادوزئی نے کہا اس موقع پر دل کی گہرائیوں سے حلقہ این اے 154میں ان کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی ۔

جہانگیر ترین

مزید : ملتان صفحہ آخر