ملتان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ، اشتہاریوں سمیت 57 ملزم پکڑ لئے

ملتان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ، اشتہاریوں سمیت 57 ملزم پکڑ ...

ملتان(کرائم رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کار روائی ‘ 13منشیات(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

(بقیہ نمبر1صفحہ12پر ) فروش،01ناجائز اسلحہ رکھنے والے،08غیر قانونی پر ایل پی جی ری فل کر نے والوں،18قوانین کرایہ داری کی خلاف ورزی کرنے والوں اور 16اشتہاری مجرمان سمیت57ملزمان گرفتار۔پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم فقیر محمد سے 110 گرام ہیروئن،پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزم محمد سلیم سے 10لیٹر شراب،ملزم محمد دانیال سے 10 لیٹر شرا ب،ملزم ناصر سے 10لیٹرشراب،ملزم محمد ارشد سے 10 لیٹرشراب اور ملزم عبدالرحمن سے 10 لیٹر شراب،پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ملزم ظفراقبال سے 120گرام چرس،پولیس تھانہ ممتازآباد نے ملزم رمضان سے 140گرام چرس،پولیس تھانہ جلیل آبا دنے ملزم سہیل اشرف سے 05لیٹرشراب اورملزم ارشد مسیح سے 05لیٹرشراب،پولیس تھانہ چہلیک نے ملزم حمزہ سے 30لیٹرشراب جبکہ پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے ملزمان عمر حیات اور خضر حیات سے 20 لیٹر شر اب برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے۔ پولیس تھا نہ صدر جلالپور نے ملزم عبداللہ سے پسٹل معہ 02گولیا ں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔پولیس تھانہ گلگشت نے ملز مان شہناز عرف شازیہ، ڈاکٹر وسیم،جاوید اقبال ،عارف محمو د، آصف،رضوان،عثمان ،عبدالغفار ،زاہد ، ریاض،غلام شبیر ،بابرشیر خان،لطیف،اجمل،غلام محمد ،حمزہ، غلام مصطفی اور اشرف کو بغیر این او سی مکانات کرایہ پر دینے اور لینے کے جرم میں گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے۔ پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے ملزم اعجاز کو پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن 15پر جھوٹی اطلاع دینے کے جرم میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزم غلام عباس کو آتش بازی کرتے قابو کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ پو لیس تھانہ ممتازآباد نے ملزم محمد خالد کو بلا نمبری ٹریکٹر ٹرالی انتہائی تیز رفتاری سے چلاتے قابو کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزمان عامر اور عبدالغفور کو،پولیس تھانہ ممتازآباد نے ملزمان ربنواز،اختر اورسجاد حسین کوجبکہ پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم ابراہیم کو غیر قانونی پر ایل پی جی ری فل کرتے قابوکر کے مقدمات درج کرلیے۔ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران89نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کوقبضہ میں لیا ۔پولیس ضلع ملتان نے 16اشتہار یو ں کو گرفتارکرلیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر