وہاڑی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ جنرل بس سٹینڈ کی مسجد سے مبینہ دہشتگرد گرفتار

وہاڑی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ جنرل بس سٹینڈ کی مسجد سے مبینہ دہشتگرد گرفتار

وہاڑی(بیورو رپورٹ+ نمائندہ خصوصی)سی ٹی ڈی کی کاروائی جنرل بس سٹینڈ(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

کی مسجد سے مبینہ دہشت گرد گرفتار ،ملزم داعش تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی کے حق میں سوشل میڈیا پر مواد اپ لوڈ کر رہا تھا گرفتاری کے بعد تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق چک نمبر 156 شمالی سرگودھا کا رہائشی ملزم مسعود الرحمٰن جنرل بس اسٹینڈ کی غوثیہ مسجد میں موبائل کے ذریعے سوشل میڈیا پر داعش، تحریک طالبان اور لشکرجھنگوی کے حق میں مواد اپ لوڈ کر رہا تھاسی ٹی ڈی نے دہشت گردی کی دفعہ 9 اے ٹی اے 1997 کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر