سوائن فلو کی مریضہ دم توڑ گئی،مجموعی تعداد7ہو گئی

سوائن فلو کی مریضہ دم توڑ گئی،مجموعی تعداد7ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)نشتر ہسپتال میں سیزنل انفلوئنزا (سوائن فلو)کی مریضہ دم توڑ گئی ہے جس سے انفلوئنزا کے باعث فوت(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )
ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد7ہوگئی۔سیزنل انفلوئنزا کے باعث بدھ شمس آباد کالونی ملتان کی رہائشی67سالہ شکیلہ کو گزشتہ روز بدھ میں نشتر ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ نمبر27میں داخل کروایا گیا تھا۔بدھ کے روز سیزنل انفلوئنزا کے شبہ میں مزید 2مریض کوٹ چھٹہ ڈیرہ غازی خان کے رہائشی7ماہ کے امیر حمزہ کو وارڈ نمبر19جبکہ بستی قریشی غوث آباد کے رہائشی48سالہ عاشق حسین کو وارڈ نمبر27میں داخل کروایا گیا تھا۔ تاہم دونوں مریضوں کو ٹیسٹ رپورٹ نیگٹو آئی ہے۔پہلے سے داخل ایک اور مریض بچہ صدیق آباد ملتان کے رہائشی 2ماہ کے ریحان کی ٹیسٹ رپورٹ بھی نیگٹو آئی ہے۔ہسپتال میں اب تک سیزنل انفلوئنزا کے شبہ میں مجموعی طور پر68مریض لائے گئے ہیں۔جس میں سے 28مریضوں کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے جبکہ 40مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ نیگٹو آئی ہے۔