’’پاکستان‘‘ کی خبر پر ایکشن اونٹوں کا دنگل بند ‘ 3 اونٹ زخمی

’’پاکستان‘‘ کی خبر پر ایکشن اونٹوں کا دنگل بند ‘ 3 اونٹ زخمی

مظفر گڑھ ( نمائندہ پاکستان ) روزنامہ’’ پاکستان ‘‘ کی جانب سے ڈی پی او (بقیہ نمبر31صفحہ7پر )

کو پیشگی اطلاع کے بعد تھانہ صدر پولیس نے اونٹوں کا دنگل بند کروا دیا ۔ تفصیل کے مطابق لیگی ایم پی اے میاں علمدار عباس قریشی کی سرپرستی میں موضع فاضل کالرو میں پٹواری ابراہیم کی جانب سے اونٹوں کے بڑے دنگل کا انعقاد کیے جانے کی اطلاع ’’پاکستان ‘‘ نے 9 فروری کو ڈی پی او اویس احمد ملک کو دی تو انہوں نے یقین دلایا کہ بغیر اجازت بیل اور اونٹوں کی لڑائی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی ۔ تاہم گزشتہ روز تھانہ صدر پولیس اور لیگی ایم پی ایز کی جانب سے اونٹوں کے دنگل کو ثقافتی میلے کا رنگ دیکر ڈی پی او کو یقین دلایا کہ کوئی غلط کام نہیں ہوگا ۔ ’’پاکستان‘‘ کے ایک بار پھر ڈی پی او اویس احمد ملک کو حالات سے آگاہ کیا تو ڈی پی او نے فوری طور پر میلے میں جاری خونخوار اونٹوں کی لڑائی بند کروانے کی کاروائی کا حکم دیدیا ‘ تاہم کوئی کاروائی عمل میں نہ آسکی ‘ اونٹوں کے دنگل میں چار سے زیادہ لڑائیاں ہو چکی تھی جب پولیس نے دنگل بند کروا دیا ‘ تاہم پولیس نے دنگل انتظامیہ اور اونٹ مالکان کیخلاف کوئی کاروائی نہ کی جبکہ دنگل انتظامیہ کی جانب سے ٹکٹوں کی فروخت کی مد میں لاکھوں روپے لوٹے گئے ۔ ڈی پی او اویس احمد ملک کی جانب سے قانون کے عملی نفاذ اور شکایت کنندگان پر دباؤ ڈالتے رہے ۔ اونٹوں کے خونی دنگل میں تین سے زائد اونٹ زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ انجمن تاجران کے ضلعی جنرل سیکرٹری شیخ عامر سلیم ‘ ملک جاوید اختر و کسان فورم کے ضلعی صدر رانا امجد علی امجد ‘ فرینڈز ویلفیئر سوسائٹی کے صدر فرحان ہاشمی ‘ رانا محمد افضل ‘ مظہر خان ایڈووکیٹ و دیگر نے ڈی پی او اویس احمد ملک کو خراج تحسین پیش کیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر