5 سالہ بچی بھٹے کے تالاب میں گر کر جاں بحق، بھٹہ پر کام کرتے 2 بچے برآمد، مالک کیخلاف مقدمہ درج

5 سالہ بچی بھٹے کے تالاب میں گر کر جاں بحق، بھٹہ پر کام کرتے 2 بچے برآمد، مالک ...

وہاڑی ، خان پور ( نمائندگان پاکستان) 5 سالہ بچی بھٹے کے تالاب میں گر کر جاں بحق ، بھٹوں پر کام کرتے 2 بچے برآمد وہاڑی (بقیہ نمبر26صفحہ7پر )

سیبیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی کے مطابق بھٹہ خشت پر انیٹوں کے لیے مٹی کی تیاری کے لیے بنا ئے گئے حوض میں 5سالہ بچی ڈوب کر جا ں بحق ، بتا یا گیا ہے کہ بھٹہ شادی خان کے علاقے میں قائم بھٹے پر انیٹوں کے لیے گارا بنا نے کی خاطر بنے ہوئے تالاب میں امتیاز علی کی کمسن بیٹی بینش کھیلتے ہوئے جا گری اور ڈوب کر جا ں بحق ہو گئی بچی کی موت پر علاقہ میں کہرام مچ گیا ۔ خان پورسے نمائندہ پاکستان کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر عبدالغفار چوہدری ،ایس ڈی پی او سید جمشید علی شاہ کا اہلکاروں کے ہمراہ گومل برکس موضع کوٹلہ مائی پر چھاپہ ،2 بچے منیر احمد ولد عبدالحمید قوم عباسی عمر 10سال ،اجے ولد وز یر عمر 6سال کو بھٹہ خشت سے برآمد کر کے چائلڈ لیبر کی خلاف ورزی کرنے پر مالک صاحب داد ولد بادشاہ خان ،منشی محمد اکرم ولد غلام قاسم قوم لبانہ کوموقع پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر عبدالغفار چوہدری ،ایس ڈی پی او سید جمشید علی شاہ نے کہا کہ چائلڈ لیبر کی خلاف ورزی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔وریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر عبدالغفار چوہدری نے آٹھویں کلاس کے امتحانی سینٹرز کا دورہ کیا اور سینٹرز کی کار کردگی کو تسلی بخش کرار دیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر